پاکستان فٹبال ٹیم کا دورہ فلسطین خطرے میں پڑ گیا

قومی ٹیم نے فلسطین پہنچ کر14نومبر کو میزبان سائیڈ کے خلاف ایک میچ میں شرکت کرنا تھی


Mian Asghar Saleemi November 12, 2018
قومی ٹیم نے فلسطین پہنچ کر14نومبر کو میزبان سائیڈ کے خلاف ایک میچ میں شرکت کرنا تھی ۔ فوٹو: فائل

پاکستان فٹبال ٹیم کو ویزے جاری نہ ہونے کی وجہ سے گرین شرٹس کا دورہ فلسطین خطرے میں پڑ گیا۔

پاکستان فٹبال ٹیم کی پیر کی رات علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور سے یروشلم روانگی شیڈول تھی تاہم شام تک قومی ٹیم کو ویزے جاری نہ ہو سکے، قومی ٹیم نے فلسطین پہنچ کر 14 نومبر کو میزبان سائیڈ کے خلاف ایک میچ میں شرکت کرنا تھی تاہم تاحال ویزے جاری نہ ہونے کی وجہ سے قومی ٹیم کا دورہ فلسطین مشکوک ہوتا دکھائی دیتا ہے۔

ذرائع کے مطابق پی ایف ایف حکام پر امید ہیں کہ منگل تک قومی ٹیم کو ویزے جاری کر دیئے جائیں گے، ایسا ہونے کی صورت میں پہلے سے طے شدہ میچ کی تاریخ کو باہمی رضامندی سے آگے بڑھایا جائے گا، پاکستان اور فلسطین کی فٹبال ٹیمیں پہلے بھی ہوم اینڈ اوے کی بنیاد پر سیریز کھیل چکی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں