ڈسٹركٹ جیل كوئٹہ میں گنجائش سے زائد قیدی مسائل كا باعث بننے لگے

جیل میں كل 430 قیدیوں كی گنجائش ہے لیکن 650 قیدی ركھے گئے ہیں، جیل حكام


Arif Mehmood November 13, 2018
جیل میں كل 430 قیدیوں كی گنجائش ہے لیکن 650 قیدی ركھے گئے ہیں، جیل حكام ۔ فوٹو : فائل

ڈسٹركٹ جیل كوئٹہ میں گنجائش سے زائد قیدی مسائل كا باعث بن رہے ہیں، 430 قیدیوں کی جیل میں 650 قیدی موجود ہیں۔

جیل حكام كے مطابق ڈسٹركٹ جیل كوئٹہ میں كل 430 قیدیوں كی گنجائش ہے جب كہ جیل میں 650 قیدی ركھے گئے ہیں، ان میں چند قیدی سزا یافتہ ہیں دیگر انڈر ٹرائل ہیں، اسی طرح 3 خواتین سزایافتہ ہیں اور 11 خواتین قیدی انڈر ٹرائل ہیں جنہیں الگ بیرک میں ركھا گیا ہے۔ جیل میں سزا یافتہ بچے بھی ہیں جنہیں جیل وارڈ میں ركھا گیا ہے۔

جیل حكام كے مطابق جیل میں گنجائش سے زیادہ قیدی ركھنے سے بعض مسائل كا سامنا ہے جن پر بہتر انداز پر قابو پایا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا كہ جیل میں وقتاً فوقتاً قیدیوں كی خصوصی چیكنگ بھی كی جاتی ہے جب كہ قیدیوں كے ساتھ ملاقات كے دوران كڑی نگرانی بھی ركھی جاتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں