تجاوزات آپریشن کراچی کے چڑیا گھر میں 50 سے زائد دکانیں مسمار کرنے کا فیصلہ

گیٹ نمبر5سے ایک تک دکانداروں کومحکمہ اسٹیٹ نے خالی کرنے کے نوٹس جاری کردیے۔


نعیم خانزادہ November 15, 2018
چڑیاگھرکاتعمیراتی کام تیزہوگیا،بیت الخلااگلے ماہ تک کھول دیے جائیں گے۔ فوٹو: ایکسپریس

لاہور: کراچی چڑیا گھر کو بھی تجاوزات سے پاک کرنے کے لیے50 سے زائد دکانوں کو مسمار کر نے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

کراچی چڑیا گھر کو بین الاقوامی معیار کا بنانے کے لیے سندھ حکومت اور بلدیہ عظمیٰ کراچی نے سنجید گی سے کام شروع کردیا ہے چڑیا گھر گیٹ نمبر 5 سے گیٹ نمبر ایک تک 50 سے زائد دکا نیں قائم ہیں دکانداروں کو بلدیہ عظمیٰ کراچی کے اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے خالی کرنے کے نوٹس جاری کردیے ہیں، چڑیا گھر کی تزئین وآرائش جاری ہے لہٰذا چند دن میں دکانیں اور ریسٹورینٹس فوری طور خالی کرالیے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق چڑیا گھر کے گیٹ نمبر ایک پر تجاوزات کی وجہ سے کام تاخیر سے دوچار ہے فیصلہ کیا گیا ہے کہ ہر صورت تمام تجاوزات کو ختم کیاجائے گا چڑیا گھر کی حدود میں قائم دکانوں کی لیز کینسل کردی گئی ہے اور جلد ان دکانوں کو مسما ر کردیا جائے گا۔

چڑیاگھر میں پنجرہ نمبر 4 ، 7 اور 8 کی تعمیر تیزی سے جاری ہے، گیٹ نمبر 4 ، 5 اور ایک نمبر پر بیت الخلا اگلے ماہ تک مکمل کرکے شہریوں کے لیے کھول دیے جائیں گے۔

ڈائریکٹر چڑیا گھر منصور قاضی کے مطابق چڑیا گھر میں پا نی کی نئی ڈال دی گئی ہے سیوریج کی نئی لائن چند روز میں ڈال دی جا ئے گی سندھ حکومت نے گرانٹ میں سے اب تک50 فیصد ادائیگی کردی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔