پنجاب میں تعلیمی اداروں حساس مقامات پر فول پروف سیکیورٹی کی ہدایات

بعض حساس اداروں نے اہم مقامات پر دہشتگردی کے ممکنہ واقعات کی رپورٹس دی ہیں


Khalid Rasheed June 25, 2013
جیلوں میں بھی دہشتگردی کے واقعات کے خدشات ہیں، محکمہ داخلہ کی جانب سے مراسلہ جاری فوٹو: فائل

LIAQATPUR: پنجاب حکومت نے نانگا پربت واقعے کے بعد نیشنل کرائیسیز منجمنٹ سیل کی رپورٹ پر لاہور سمیت صوبے کے بڑے شہروں میں قائم ملکی و غیر ملکی تعلیمی اداروں، این جی کے سرکردہ افراد، انسانی حقوق کے مراکز، جیلوں، سرکاری دفاتر اور دیگر اہم حساس مقامات پر ممکنہ دہشت گردی کی نئی لہر اور اہم شخصیات کو اغواء یا قتل کیے جانے کے خدشات کے پیش نظر پولیس ،قانوں نافذکرنے والے اداروں اسکولز کالجز، یونیورسٹیز اور دفاتر کی انتظامیہ کو ازسرنو سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔

اس ضمن میں محکمہ داخلہ کی جانب سے باضابطہ طور پر مراسلہ جاری کیا گیا ہے کہ حکومت کو بعض حساس اداروں اور ایجنسیز نے اہم مقامات پر دہشت گردی کے ممکنہ واقعات کی رپورٹس دی ہیں۔حکومتی ذرائع سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ایک وفاقی ادارے نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ پنجاب کے غیر ملکی امداد سے چلنے والے تمام تعلیمی اداروں میں دہشت گردی کے خدشات ہیں۔



دوسری جانب محکمہ داخلہ کے زرائع نے بتایا ہے کہ حکومت نے صوبے میں سیکورٹی اور امن وامان کی صورتحال کو قابو میں رکھنے کے لیے فول پروف انتظامات کیے ہیں، لاہور میں تمام اہم سرکاری و غیر سرکاری دفاتر اہم عمارات کو اپنی سیکورٹی میں اضافہ کرنے کا کہا گیا ہے ۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں