وزیر اعظم کے ’’یو ٹرن‘‘ والے بیانیے نے وزرا میں خطرے کی گھنٹی بجا دی

حکومتی اکابرین کو تبدیل کرنے کو وقت کا تقاضا قرار دے کر ’’جائز‘‘ ثابت قرار دیا جائے گا۔


رضوان آصف November 17, 2018
حکومتی اکابرین کو تبدیل کرنے کو وقت کا تقاضا قرار دے کر ’’جائز‘‘ ثابت قرار دیا جائے گا۔ فوٹو: فائل

پاکستان میں ایک دور ایسا بھی گذرا ہے جب عدالتی اور حکومتی فیصلے ''نظریہ ضرورت'' کے تحت تخلیق کیے جاتے تھے لیکن پھر زمانہ بدلا، عدلیہ بدلی اور نظریہ ضرورت کو دفن کردیا گیا۔

گزشتہ روز تبدیلی سرکار یعنی ہمارے وزیر اعظم عمران خان نے ''یو ٹرن'' کو ایک بڑے لیڈر کی'' شاندار خوبی'' قرار دیکر نہ صرف ملکی سیاست میں ایک نیا بیانیہ متعارف کروایا بلکہ غیر اعلانیہ طور پر ''نظریہ ضرورت'' کو بھی مولا جٹ کے گنڈاسے کی مانند قبر سے باہر نکال لیا۔

تحریک انصاف کی وفاقی و صوبائی حکومتوں کے اراکین کیلئے بھی خطرے کی گھنٹی بج گئی ہے کیونکہ کسی وزیراعلیٰ یا وزیر کو تبدیل نہ کرنے کے متعلق کپتان کے بیانات پر سکھ کا سانس لینے والے حکومتی اکابرین کو تبدیل کرنا بھی اب ''یو ٹرن'' نہیں سمجھا جائے گا بلکہ کپتان ایسے کسی فیصلے کو وقت اور حالات کا تقاضا قرار دیکر ''جائز'' ثابت کردیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں