’تبدیلی سرکار‘ کے 100روز ن لیگ کا وائٹ پیپر جاری کرنے کا فیصلہ

نواز شریف کی منظوری کے بعد پارٹی نے پی ٹی آئی حکومت کیخلاف وائٹ پیپر جاری کر نے کا فیصلہ کیا ہے۔


Khalid Rasheed November 17, 2018
نواز شریف کی منظوری کے بعد پارٹی نے پی ٹی آئی حکومت کیخلاف وائٹ پیپر جاری کر نے کا فیصلہ کیا ہے۔ فوٹو: فائل

KARACHI: مسلم لیگ ن نے تبدیلی سرکار کی 100 روزہ کارکردگی عوام کے سامنے رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

ن لیگ وائٹ پیرز جاری کرنے جا رہی ہے کہ مرکز میں 'نیازی سرکار' اور پنجاب میں 'بزدار سرکار' کے 100 دن ملک پر اور عوام پر کیسے بھاری پڑے ہیں۔ نواز شریف کی منظوری کے بعد پارٹی نے پی ٹی آئی حکومت کیخلاف وائٹ پیپر جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اعلی قیادت کی طرف سے پیپر کی تیاری کے لیے لیگی عہداروں کو ٹاسک سونپ دیے گئے ہیں۔

27 نومبر منگل کو مرکزی اور صوبائی سطح پر پارٹی کی اعلی قیادت پریس کانفرنس کے زریعے حکومت کی 100 روزہ مایوس کن کارکردگی کو اعداد و شمار کے ساتھ عوام کے سامنے رکھے گی۔ پارٹی نے پٹرول، بجلی، گیس کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ملک میں ہونے والی مہنگائی کے طوفان پر حکومت کو ناکوں چنے چبوانے کا فیصلہ کیا ہے۔

معیشت کے حوالے سے 100 روز میں ہونے والے نقصانات پر پارٹی کنوینیر احسن اقبال کو خصوصی ٹاسک دیا گیا ہے وہ سی پیک اور دیگر اہم پراجیکٹس پر حکومتی یوٹرن کے حوالے سے خزانے کو پہنچنے والے نقصانات پر عوام کو آگاہ کریں گے، پنجاب میں حمزہ شہباز شریف لاہور شہر سمیت دیگر شہروں میں جاری ترقیاتی کاموں کو بند کرنے سے ہونے والے نقصانات پر اپنی رپورٹ دیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں