ورلڈ کپ کے دوران بھارت میں کھیلنے کا کوئی پریشر نہیں ہوگا قومی ہاکی کپتان

ہمسایہ ملک میں یکجان ہو کر بہترین کارکردگی دکھانے کی کوشش کریں گے، رضوان سینئر


Mian Asghar Saleemi November 18, 2018
ہمسایہ ملک میں یکجان ہو کر بہترین کارکردگی دکھانے کی کوشش کریں گے، رضوان سینئر . فوٹو : فائل

پاکستان ہاکی ٹیم کے کپتان رضوان سینئر نے بھی ورلڈ کپ میں غیر معمولی کھیل پیش کرنے کی نوید سناتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی کپ کے لئے تیاریاں بھر پور انداز میں جاری ہیں، میگا ایونٹ کے دوران یکجان ہو کر کھیلیں گے اور اچھی کارکردگی دکھا کر وطن واپس لوٹیں گے۔

"ایکسپریس" سے خصوصی بات کرتے ہوئے ہاکی ٹیم کے کپتان رضوان سینئر کا کہنا تھا کہ کوئی کھلاڑی بھی یہ نہیں چاہتا کہ وہ برا کھیلے، سب اچھے کے لئے ہی کھیلتے ہیں جب کہ ایشینز گیمز کی غلطیوں سے سبق سیکھ کر گرین شرٹس ایشین چیمپئنز ٹرافی کا ٹائٹل اپنے نام کرنے میں کامیاب رہے۔

رضوان سینئر نے کہا کہ ورلڈ کپ کی تیاریاں بھر پور انداز میں جارہی ہیں، توقیر ڈار کے بطور ہیڈ کوچ کے آنے سے کھلاڑیوں کو بہت کچھ سیکھنے کو مل رہا ہے، کھلاڑیوں کی فٹنس پر بھی خاصا کام کیا جا رہا ہے، پر امید ہوں کہ پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے میں کامیاب رہے گی۔

ایک سوال پر قومی کپتان نے کہا کہ بھارت میں جا کر کھیلنے کا کوئی پریشر نہیں، ہمارا فوکس صرف اور صرف اپنی گیم کی طرف ہوگا، مجھ سمیت ہر کھلاڑی کی خواہش ہے کہ ہمسایہ ملک میں اپنے کیریئر کی بہترین کارکردگی دکھا کر ملک وقوم کا نام روشن کریں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں