سانحہ نانگا پربت کی تحقیقات کیلیے مشترکہ کمیٹی قائم 49سیاحوں کو علاقے سے نکال لیا گیا

پاکستان سے ملکرتحقیقات شروع کردیں،امریکا، قاتل جنگل میں روپوش ہوگئے،سراغ رساںکتوں کی نشاندہی،بیس کمپ میں تعزیتی ریفرنس


BBC/Numaindgan Express June 26, 2013
پاکستان سے ملکرتحقیقات شروع کردیں،امریکا، قاتل جنگل میں روپوش ہوگئے،سراغ رساں کتوں کی نشاندہی،بیس کمپ میں تعزیتی ریفرنس. فوٹو: رائٹرز

سانحہ دیامیرمیں غیرملکی سیاحوں کے قتل کی تحقیقات کیلیے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن گلگت محمودالحسن کی سربراہی میں8 رکنی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم قائم کردی۔

ابتدائی رپورٹ کے مطابق دوغیرملکی سیاح موقع سے فرارہونے میں کامیاب ہوئے جنھیں متعلقہ سفارتخانوں کے حوالے کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ڈی آئی جی انویسٹی گیشن گلگت محمود الحسن کی سربراہی میں8 رکنی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تحقیقات میںمصروف ہے،ٹیم میں ملٹری انٹیلی جنس،انٹیلی جنس بیورو،انٹرسروسزانٹیلی جنس کے نمائندے بھی شریک ہیں۔ جبکہ حملے کے بعدعلاقے میںسرچ آپریشن مکمل کرلیاگیا،سیاحوں کے قتل کامقدمہ تھانہ گونرمیں نامعلوم افرادکیخلاف درج کرلیاگیا۔گلگت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان سیدی مہدی شاہ نے کہاکہ انھوں نے کہاکہ واقعے کی تحقیقات میں جلدپیشرفت متوقع ہے، وزیراعلیٰ گلگت بلتستان سیدمہدی شاہ نے کہاہے کہ سانحہ نانگاپربت میں گرفتارکیے گئے 37 مشکوک افرادسے تحقیقات جاری ہیں'6 کوگلگت منتقل کردیاگیاہےآئندہ دودن میں مزیدپیش رفت کی توقع ہے،دوسری جانب چین وفرانس کاسانحہ نانگاپربت کے ملزمان کی گرفتاری،کڑی سے کڑی سزادینے کامطالبہ کیاہے۔



چینی وزرارت خارجہ نے سانحہ دیامرکی مذمت کرتے ہوئے پاکستانی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ قاتلوں کوگرفتارکرکے کڑی سے کڑی سزا دے، ترجمان ہواچون ینگ نے کہاکہ اس واقعے پرپاکستان کی جانب سے کیے گئے اقدامات قابل تحسین ہیں۔دوسری طرف فرانس نے بھی دیامرمیں پیش آنیوالے واقعے کی شدیدالفاظ میں مذمت کی ہے اورقاتلوں کی گرفتاری کامطالبہ کیاہے۔ جبکہ امریکا کی ایف بی آئی نے پاکستانی حکام کیساتھ ملکرنانگاپربت میں نوغیرملکی سیاحوں کی عسکریت پسندوں کے ہاتھوںقتل کی تحقیقات شروع کردی ہے، واشنگٹن میں محکمہ خارجہ کے ترجمان پیٹرک وینٹرل نے بتایاکہ ایف بی آئی پاکستانی حکام کیساتھ مل کرواقعہ سے متعلق مزیدمعلومات اکٹھی کررہی ہے۔

ادھر سانحہ گلگت میں ہلاک چینی باشندوں کے ورثاء پاکستان پہنچ گئے لواحقین نے3 لاشوں کو شناخت کیا۔جنہیں (کل) 27جون کو خصوصی طیارے کے ذریعے چین بھجوایا جائیگا۔ علاوہ ازیں مانیٹرنگ ڈیسک کے مطابق نانگاپربت پرغیرملکی سیاحوں کے قتل میں ملوث دہشت گردبونارویلی سے ملحقہ جنگل میں روپوش ہوگئے ہیں۔سراغ رساں کتوں نے بھی دہشت گردوں کے جنگل کی طرف جانے کی نشاندہی کی ہے۔ سیکریٹری خارجہ جلیل عباس جیلانی نے کہاہے کہ نانگاپربت واقع کے بعد49غیرملکی سیاح اسلام آبادپہنچادیے گئے ہیں اب اس علاقے میں کوئی غیرملکی سیاح موجودنہیں ہے۔اسپیشل رپورٹر کے مطابق نانگاپربت کے بیس کمپ میں دہشتگردی کاشکار ہونیوالے سیاحوں کی یاد میں تقریتی ریفرنس کاانعقادکیاگیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں