شہریوں کو جاری ہونے والے 44 ہزار اسلحہ لائسنس جعلی نکلے ایک بندہ پکڑا نہیں گیا

 ہوم ڈپارٹمنٹ کو لکھ رہے ہیں ، کارروائی پالیسی بننے کے بعد ہوگی، ڈی سی لاہور


افضال طالب November 20, 2018
 ہوم ڈپارٹمنٹ کو لکھ رہے ہیں ، کارروائی پالیسی بننے کے بعد ہوگی، ڈی سی لاہور۔ فوٹو: فائل

ANKARA/DOHA: شہریوں کو جاری ہونے والے 44 ہزار اسلحہ لائسنس جعلی نکلے جب کہ ایک بندہ پکڑا نہیں گیا۔

ڈی سی آفس لاہور میں اب تک جاری ہونے والے اسلحہ لاسنس کی تعداد چھ لاکھ ہے جس پرٹرپل ٹو نائن ایم ایم، تیس بور، پمپ ایکشن، بارہ بور بندوق خریدی گئیں اسلحہ لائسنس مقررہ مدت ختم ہونے کے بعد دوبارہ تجدید کیلئے نادرا آفس سے ہوتی ہے نادرا آفس تجدید سے قبل لائسنس کی تصدیق ڈی سی افس سے کرواتا ہے اب تک دو لاکھ اسلحہ لائسنس تصدیق کیلے ڈی سی آفس آئے جن میں ایک لاکھ سولہ ہزارلائسنس درست نکلے 44 ہزار جعلی جبکہ42 ہزار کی تصدیق ہونا ابھی باقی ہے جبکہ چار لاکھ لائسنس نادرا کی جانب سے آنے باقی ہیں۔

جعلی لاسنس کی نشاندہی کے باوجود پالیسی بنی نہ اسلحہ واپس ہوا نہ ہی ذمہ دار پکڑے گئے یوں ہزاروں افراد ناجائز اسلحہ لئے شہر میں گھوم رہے ہیں حکومت پنجاب کی جانب سے نئے اسلحہ لائسنس پر پابندی عائد ہے اس بارے میں ڈی سی لاہور صالحہ سعید نے نمائندہ ایکسپریس سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ 44ہزار جعلی اسلحہ لائسنسز کے بارے ہوم ڈپارٹمنٹ کو لکھ رہے ہیں کارروائی پالیسی بننے کے بعد ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں