سپریم کورٹ کی بنائی کمیٹی کی سفارشات کے مطابق بچوں پر تشدد روکنے کا بل تیار

بل میں خلاف ورزی کی صورت میں 6 ماہ قید یا50 ہزار روپے جرمانہ یا دونوں سزائیں تجویزکی گئی ہیں۔


حسنات ملک November 24, 2018
بل میں خلاف ورزی کی صورت میں 6 ماہ قید یا50 ہزار روپے جرمانہ یا دونوں سزائیں تجویزکی گئی ہیں۔ فوٹو:فائل

سپریم کورٹ کی بنائی کمیٹی کی سفارشات کے مطابق بچوں پر تشدد روکنے کا بل تیار کر لیا گیا۔

طیبہ تشدد کیس میں سپریم کورٹ کے 3 جولائی کے فیصلے میں دی گئی ہدایات کے مطابق بچوں کے تحفظ کا بل تیارکیاگیا ہے جس میں ہرطرح کی جسمانی سزاکا مکمل خاتمہ کرتے ہوئے خلاف ورزی کی صورت میں 6 ماہ قید یا50 ہزار روپے جرمانہ یا دونوں سزائیں تجویزکی گئی ہیں۔ بل کے مسودہ میں کہا گیا ہے ہرطرح کی جسمانی سزاؤں پر پابندی ہے۔

یہ بل سپریم کورٹ کی بنائی گئی کمیٹی کی سفارشات کو مدنظر رکھ کرتیارکیاگیا ہے۔ کمیٹی کی رائے ملنے کے بعدڈپٹی اٹارنی جنرل سہیل محمود نے یہ بل تیارکیا ہے۔اس بل کی کاپی وزارت قانون سمیت مختلف وزارتوں کو رائے کیلئے بھیجی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں