ہندوئوں کومکمل تحفظ فراہم کیا جائے گا فدا حسین

بدین کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے ہندو رہنمائوں کی ایس ایس پی سے ملاقات


Express News Desk August 19, 2012
بدین کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے ہندو رہنمائوں کی ایس ایس پی سے ملاقات. فوٹو: فائل

سندھ میں ہندوئوں پر مظالم کے خلاف بدین میں احتجاجی ریلی نکالی گئی، ایس ایس پی نے تحفظ فراہم کرنے کی یقین دہانی کرادی۔ انجمن تاجران اور ہندو تنظیموں کی جانب سے نکالی گئی ریلی کے شرکاء نے پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کیا۔بھیرو مل، امتیاز میمن کا کہنا تھا کہ سندھ میں ہندوئوں کو اغوا اور ان پر تشدد کے واقعات میں اضافے کے باعث سندھی ہندو نقل مکانی پر مجبور ہو گئے ہیں۔

لیکن حکمرانوں نے انہیں تحفظ فراہم کرنے کیلیے کوئی اقدامات نہیں کیے جبکہ اقلیتوں کے منتخب نمائندوں کو بھی اپنا مفاد عزیز ہے، انھوں نے وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ سے مطالبہ کیا کہ ہندوئوں کو تحفظ فراہم کر کے انہیں جینے کا حق دیا جائے۔ مظاہرے کے بعد ہندو رہنمائوں نے ایس ایس پی بدین فدا حسین مستوئی سے ملاقات کی، ایس ایس پی نے انہیں مکمل تحفظ فراہم کرنے کا یقین دلایا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں