غیرسیاسی بیوروکریسی کیلیے رولز میں ترمیم کا فیصلہ 

کابینہ ان تجاویز کا جائزہ لینے کیلیے ایک ذیلی باڈی قائم کرچکی ہے۔


Zafar Bhutta November 25, 2018
کابینہ ان تجاویز کا جائزہ لینے کیلیے ایک ذیلی باڈی قائم کرچکی ہے۔ فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے سول بیوروکریسی کے گرد گھیرا تنگ کرنے کیلیے سول سرونٹس ایکٹ 1973کے تحت رولزمیں ترمیم کا فیصلہ کیاہے تاکہ بیوروکریٹس کی سیاسی جماعتوں سے وفاداریوں کو ختم کرنے کیلیے پروبیشن کی بنیاد پرتعیناتیاں عمل میں لائی جاسکیں۔

تحریک انصاف نے اقتدار میں آنے کے بعد سول بیوروکریسی خصوصاً پنجاب میں ن لیگ کی حامی بیوروکریسی کو ٹف ٹائم دیا ہے حالانکہ اسے بیوروکریٹس کے تقرروتبادلوں میں مشکلات میں بھی پیش آئیں۔ رولزمیں مجوزہ ترمیم کے تحت اعلیٰ بیوروکریسی کی 3سال کیلیے تعیناتی کے حوالے سے سول سروس بارے ٹاسک فورس کی تجویز ہے۔

ابتدائی طور پر بیوروکریٹس کو پروبیشن کی بنیاد پر 6 ماہ کے عرصے کیلیے تعینات کیاجائے گا اور ان کی کارکردگی کی بنیاد پر تعیناتی کو توسیع دی جائے گی۔کابینہ ان تجاویز کا جائزہ لینے کیلیے ایک ذیلی باڈی قائم کرچکی ہے۔

کابینہ کو حالیہ اجلاس میں بتایا گیا تھاکہ گورننس کے اداروں کو مضبوط بنانا اور سول سروس کو سیاست سے پاک کرنا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں