انگلینڈکی تاریخی فتحسری لنکا میں تاریکی چھا گئی

مہمان ٹیم کا55برس بعد دیارغیرمیں ٹیسٹ سیریزمیں کلین سوئپ کا کارنامہ۔


Sports Desk/AFP November 27, 2018
مہمان ٹیم کا55برس بعد دیارغیرمیں ٹیسٹ سیریزمیں کلین سوئپ کا کارنامہ۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: انگلینڈ کی تاریخی فتح سے سری لنکا میں تاریکی چھا گئی،کولمبو ٹیسٹ میں 42 رنز کی شکست کے ساتھ میزبان ٹیم سیریز میں کلین سوئپ کا شکار ہوگئی۔

انگلینڈ نے سری لنکا کو تیسرے اور آخری ٹیسٹ میں 42 رنز سے شکست دیکر 55 برس بعد دیار غیر میں 3 یا زائد میچز کی ٹیسٹ سیریز میں کلین سوئپ کا کارنامہ انجام دیا ہے، آخر مرتبہ انگلش ٹیم نے 1963 میں نیوزی لینڈ میں 3-0 سے سیریز جیت کر ایسا کیا تھا۔

فتح کیلیے 327 رنز کا تعاقب کرنے والی سری لنکن ٹیم نے چوتھے دن کے کھیل کا آغاز 53 رنز 4 وکٹ سے کیا، سنداکن (7) شروع میں ہی میدان بدر ہوگئے تاہم اس کے بعد کوشل مینڈس نے روشین ڈی سلوا کے ساتھ مل کر مزاحمت کرتے ہوئے چھٹی وکٹ کیلیے102 رنز جوڑے، لیچ نے ایک ہاتھ سے گیند تھام کر نان اسٹرائیک اسٹمپس کو براہ راست نشانہ بناتے ہوئے مینڈس کو رن آؤٹ کرکے اس پارٹنر شپ کا خاتمہ کیا، انھوں نے 86 رنز بنائے، روشین کو 65 کے انفرادی اسکور پر معین نے ایل بی ڈبلیو کیا، پشپا کمارا نے 40 بالز پر ناٹ آؤٹ 42 رنز بناکر معجزے کا امکان پیدا کیا مگر لیچ نے فائنل سیشن کی چوتھی گیند پر لکمل (11) کو ایل بی ڈبلیو کرکے آخری وکٹ کیلیے 58 رنز کی شراکت ختم کردی۔

اس طرح میزبان ٹیم 284 پر آؤٹ ہوگئی، معین اور لیچ نے4،4وکٹیں لیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں