جام صاحب دوستی نہ کرنے پر نوجوان نے شادہ شدہ لڑکی کا گلا کاٹ دیا

تشویشناک حالت میں اسپتال داخل، 25 سالہ ریحانہ طلاق یافتہ اور ایک بچے کی ماں ہے، شیطان کے بہکاوے میں آگیا، جاوید.


Nama Nigaran June 30, 2013
تشویشناک حالت میں اسپتال داخل، 25 سالہ ریحانہ طلاق یافتہ اور ایک بچے کی ماں ہے، شیطان کے بہکاوے میں آگیا، جاوید. فوٹو فائل

دوستی نہ رکھنے پر نوجوان نے مطلقہ لڑکی کا گلہ کاٹ دیا، تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل، ملزم گرفتار ، مقدمہ درج۔

تفصیلات کے مطابق جام صاحب پولیس اسٹیشن کی حدود میں واقع منگی محلہ میں جمعے کی شب 12بجے 20 سالہ جاوید رئیسانی نے گھر میں گھس کر طلاق یافتہ 25 سالہ ایک بچے کی ماں ریحانہ منگی کا تیز چھری سے گلا کاٹ دیا، جسے انتہائی تشویشناک حالت میں پی ایم سی اسپتال نواب شاہ منتقل کر دیا گیا جہاں اس کے2 آپریشن کیے گئے جس کے بعد بھی اس کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔



واقعے کی اطلاع شہر میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی۔ پولیس نے ملزم جاوید کو گرفتار کر لیا، ریحانہ منگی کے ماموں سومر منگی کی مدعیت میں پولیس نے جاوید اور 2 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ سومر نے بتایا کہ ان کے ساتھ ظلم ہوا، ملزم نے چادر اورچار دیواری کا تقدس پامال کیا اور ان کی جواں سال لڑکی کو قتل کرنے کی کوشش کی جبکہ ملزم جاوید رئیسانی نے صحافیوں کو بتایا کہ جذبات اور شیطان کے بہکاوے میں آکر اس نے ایسا اقدام کیا جس پر وہ پشیمان ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں