بدین پینے کے پانی کی فراہمی 15 روزسے بند

شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا، دور دراز سے پانی بھر کر لانے پر مجبور.


Express News Desk June 30, 2013
شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا، دور دراز سے پانی بھر کر لانے پر مجبور.۔ فوٹو: فائل

ضلع بدین سمیت شہر کے مضافاتی علاقوں میں 15 روز سے پانی کی فراہمی بند، عوام دور دراز سے پانی بھر کر لانے پر مجبور، ڈپٹی کمشنر بدین اور تحصیل میونسپل آفیسر کے پاس شکایات درج کرانے کے باوجودمسئلہ حل نہ ہوسکا۔

تفصیلات کے مطابق بدین شہر کے گوٹھ محمد ہاشم خاصخیلی، محلہ صدیقہ کنبھار کینٹ روڈ ، کڈھن روڈ، سیران روڈ، کھوسکی روڈ و دیگر علاقوں میں 15 روز سے پینے کے پانی کی فراہمی بند کر دی گئی ہے، متعدد شکایات کے باوجود کوئی بھی مسئلہ حل نہیں ہوسکا ۔ شہریوں نے واٹر سپلائی کے افسران کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔



ضلع بدین کے سیاسی و سماجی رہنمائوں نے وارننگ دی ہے کہ اگر 2 روز کے اندر پانی کی فراہمی بحال نہیں کی گئی تو میونسپل کمیٹی کے آفس کے سامنے دھرنا دیں گے اور یہ دھرنا مطالبات کی منظوری تک جاری رہے گا۔ شہریوں نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی کہ پانی بیچنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے اور پینے کے پانی کی سپلائی فوری بحال کی جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں