نگراں دور میں محتسب بلوچستان کی تعیناتی کا نوٹس لیا جائےٹرانسپیرنسی

تعیناتی اختیارات سے تجاوزہے،چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ سے نوٹس لینے کی استدعا.


Express Desk June 30, 2013
تعیناتی اختیارات سے تجاوزہے،چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ سے نوٹس لینے کی استدعا۔ فوٹو: فائل

WELLINGTON: ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان نے نگران وزیراعلیٰ بلوچستان کی جانب سے20 مئی 2013کوبھیجی گئی سفارشات پر3جون کوواسع ترین کو بلوچستان کامحتسب مقررکرنے کیخلاف موصولہ شکایات پرچیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ سے معاملے کانوٹس لینے کی استدعاکی ہے۔

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کے مطابق موصولہ شکایت میںالزام لگایاگیاہے کہ نگران وزیر اعلیٰ نے اپنے اختیارات سے تجاوزکرتے ہوئے واسع ترین کوغیرقانونی طور پرمحتسب بلوچستان لگایا کیونکہ سپریم کورٹ کے 6جون 2013کو ایک آئینی درخواست پرجاری کیے گئے حکم کے مطابق نگران کابینہ اوروزیراعظم کوصرف روزمرہ کے امورنمٹانے کااختیارہے ۔



اسی مقدمے میںسپریم کورٹ نے22مئی کوجاری حکم میں نگران حکومت کو وفاقی محتسب،ٹیکس محتسب اوراینٹی ڈمپنگ ٹربیونل کے چیئرمین سمیت نئی تعیناتیاںکرنے سے روک دیا تھا۔ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے عدالت عظمیٰ کے ان فیصلوں اوراحکامات کے تناظرمیںچیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ جسٹس قاضی فائزعیسیٰ سے معاملے کاجائزہ لینے کی استدعاکی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں