سعودی عرب میں عوامی مقامات پر سگریٹ نوشی کرنیوالوں کو 200 ریال جرمانہ

سگریٹ نوشی كیلئے چند مقامات مخصوص كرنے كی بھی ہدایت كی گئی ہے


APP December 01, 2018
محکمہ صحت کی جانب سے پابندی عائد کی گئی ہے، فوٹو: فائل

سعودی حكومت نے عوامی مقامات پر سگریٹ نوشی كرنے والوں پر200 ریال جرمانہ كرنے كا اعلان كردیا۔

سعودی ذرائع ابلاغ نے محكمہ صحت كے حوالے سے بتایا كہ مساجد كے اطراف، وزارتوں ، سركاری فیكٹریوں، پبلك اداروں ، اتھارٹیز ، تعلیمی اداروں ، صحت ، ثقافتی ، سماجی ، فلاحی كھیل كود كے اداروں اور دیگر عوامی مقامات پر سگریٹ نوشی پر پابندی عائد كردی گئی ہے، ایسے تمام مقامات جن كا ذكر مذكورہ فہرست میں نہیں آیا وہ بھی سگریٹ نوشی كے حوالے سے ممنوعہ مقامات كا حصہ ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: جمال خاشقجی قتل؛ کینیڈا نے 17 سعودی شہریوں پر پابندیاں عائد کردیں

ادارے كی جانب سے سگریٹ نوشی كیلئے چند مقامات مخصوص كرنے كی بھی ہدایت كی گئی ہے۔ ایسے مقامات پر 18 برس سے كم عمر افراد كو سگریٹ نوشی كرنے كی اجازت نہیں ہوگی جب کہ خلاف قانون سگریٹ استعمال كرے گا اس پر 200 ریال جرمانہ كیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں