نئے صوبوں کے کمیشن میں 2 ارکان کی نامزدگی تعطل کا شکار

پنجاب اسمبلی کے اسپیکرنے ارکان نامزدکرنے ہیں،عیدکے بعدنوازشریف سرکردہ رہنمائوںسے مشاورت کے بعدحتمی اعلان کرینگے،ذرائع


Sana News August 19, 2012
پنجاب اسمبلی کے اسپیکرنے ارکان نامزدکرنے ہیں،عیدکے بعدنوازشریف سرکردہ رہنمائوںسے مشاورت کے بعدحتمی اعلان کرینگے،ذرائع۔ فوٹو: فائل

پنجاب میں دو نئے صوبوں کے قیام کے بارے میں سفارشات مرتب کرنے سے متعلق پارلیمانی کمیشن کے حوالے سے ن لیگ کے رہنما قائد حزب اختلاف چوہدری نثارعلی خان کی جانب سے تحفظات سامنے آنے پرکمیشن میں اسپیکر پنجاب اسمبلی کی جانب سے نامزدگیوں میں تاخیرکا امکان ہے ۔

مسلم لیگ(ن) نے کمیشن میں دیگر صوبوں سے نامزد ارکان سینیٹر حاجی عدیل، سینیٹرفرحت اللہ بابر ، سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری ڈاکٹر فاروق ستارکی موجودگی پر اعتراض کیا ہے ۔کمیشن کے چیئرمین کے انتخاب کیلیے اجلاس28 اگست کوپارلیمنٹ ہائوس میں ہوگا،ن لیگ کے ارکان کی جانب سے بائیکاٹ متوقع ہے۔اس معاملے پر عیدکے بعدمیاں نواز شریف پارٹی رہنمائوں سے مشاورت کے بعد حتمی لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ قومی اسمبلی سیکریٹریٹ سے پنجاب اسمبلی سیکریٹریٹ سے کمیشن میں دو ارکان کی نامزدگی کیلیے دوبارہ رابطہ کیا گیا ہے تاہم نامزدگیاں بھجوانے میںکوئی پیشرفت نہیں ہوسکی ۔قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کمیشن کے قیام کا باضابطہ طورپر نوٹیفکیشن جاری کرچکا ہے اس حوالے سے سمری پر قائم مقام اسپیکر فیصل کریم کنڈی نے دستخط کردیے ہیں ۔12رکنی پارلیمانی کمیشن کے چیئرمین کے انتخاب کیلیے اجلاس 28 اگست کو پارلیمنٹ ہائوس میں ہوگا ۔ پنجاب اسمبلی سے دو نام نہ آنے کے باوجود کمیشن کے چیئرمین کے انتخاب کے حوالے سے کارروائی ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں