موڈرک نے بیلون ڈی آر ایوارڈ پر رونالڈو اور میسی کی اجارہ داری ختم کر دی

گزشتہ 10 برس کے دوران بیلون ڈی آر ایوارڈ کا منفرد ٹائٹل کرسٹیانورونالڈو اور لیونل میسی کے ہی قبضے میں رہا۔


AFP December 05, 2018
گزشتہ 10 برس کے دوران بیلون ڈی آر ایوارڈ کا منفرد ٹائٹل کرسٹیانورونالڈو اور لیونل میسی کے ہی قبضے میں رہا۔ فوٹو: فائل

کروشیا کے مڈفیلڈر لوکا موڈرک نے بیلون ڈی آر ایوارڈ پر کرسٹیانورونالڈو اور لیونل میسی کی اجارہ داری ختم کر دی۔

پیرس میں منعقدہ رنگارنگ تقریب میں بطور بیلون ڈی آر فاتح33 سالہ موڈرک کے نام کا اعلان کیا گیا۔بہترین نوجوان پلیئرکا ایوارڈ فرانس کے کیلیان میباپے کودیاگیا، ویمنزفٹبالرکا اعزاز ناروے کی ایڈا ہیگربرگ کے حصے میں آیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ 10 برس کے دوران بیلون ڈی آر ایوارڈ کا منفرد ٹائٹل کرسٹیانورونالڈو اور لیونل میسی کے ہی قبضے میں رہا تاہم اب رئیل میڈرڈ اور کروشین اسٹار نے یہ اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں