ہاکی ورلڈ کپ پاکستان ٹیم آج ہالینڈ کیخلاف بقا کی جنگ لڑے گی

پابندی ختم ہونے پر عماد شکیل بٹ کی واپسی،ارسلان بھی ایکشن میں ہوںگے


Express News Desk December 09, 2018
بھارت گروپ سی سے کوارٹر فائنل میں شامل ، بیلجیئم اور کینیڈا کا چانس برقرار۔ فوٹو: فائل

ہاکی ورلڈکپ میں پاکستان ٹیم آج ہالینڈکیخلاف بقا کی جنگ لڑے گی۔


پاکستانی ٹیم کے لیے ہالینڈکیخلاف میچ بہت اہمیت کا حامل ہے،کامیابی کی صورت میں قومی ٹیم کے اگلے مرحلے میں رسائی کے امکانات بڑھ جائیں گے بصورت دیگر کم سے کم مارجن سے ہار کے بعد ہی آگے جانے کا کوئی چانس ہوسکتا ہے۔


انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے ٹیم انتظامیہ کی اپیل پرایک میچ کی پابندی کا فیصلہ واپس لے لیا، کپتان رضوان سینئران فٹ ہونے کی وجہ سے میچ میں حصہ نہیں لے سکیں گے، ان کی جگہ ارسلان قادر ایکشن میں نظر آئیں گے۔


پہلے میچ میں پاکستانی ٹیم کو جرمنی نے ایک گول سے شکست دی تھی جبکہ ملائیشیا کیخلاف دوسرا مقابلہ1-1 سے برابر رہا تھا، ٹیم انتظامیہ کا کہنا ہے کہ رضوان سینئرکے نہ ہونے سے نقصان ہوگا تاہم کوشش ہوگی کہ بہترین پرفارم کریں۔


دوسری جانب میگا ایونٹ میں ہفتے کو منعقدہ میچز میں میزبان بھارت نے کینیڈا کو 5-1سے شکست دے کر پول سی میں ٹاپ پوزیشن سے براہ راست کوارٹر فائنل میں قدم رکھ دیے۔


جنوبی افریقہ کیخلاف 5-1 سے فتحیاب ہونے والی ٹیم بیلجیئم اورکینیڈا کا چانس بھی برقرار ہے،البتہ جنوبی افریقی سائیڈ وطن واپس لوٹنے پر مجبور ہوگئی۔


 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں