اوپیک رکن ممالک کا تیل کی پیدوار کم کرنے کا اعلان

یومیہ 4 لاکھ بیرل کرنے کے اعلان کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمت میں اضافہ


این این آئی December 09, 2018
یومیہ 4 لاکھ بیرل کرنے کے اعلان کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمت میں اضافہ۔ فوٹو:فائل

تیل پیدا کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک کی جانب سے تیل کی پیداوار میں کمی کے بعد یومیہ 4 لاکھ بیرل کرنے کے اعلان کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمت میں اضافہ ہوگیا ہے جب کہ تیل امریکی خام تیل میں بھی 5 فی صد اضافہ کیا گیا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایران نے تنظیم کو تیل کی پیداوار میں جنوری 2019ء سے صفر اعشاریہ8 ملین بیرل یومیہ کمی کی اجازت دے دی۔ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ اوپیک کے غیر مستقل ارکان سے تیل کی پیداوار میں مزید صفر اعشاریہ 4 فی صد کمی کا مطالبہ کرے گا۔

اوپیک کے مستقل ارکان نے روزانہ 4 لاکھ بیرل تیل کی کمی کی توجیز دی ہے مگر اس پر اتفاق رائے نہیں ہوسکا ۔اوپیک کے ارکان کے درمیان تیل کی پیداوار میں کمی کے لیے رابطوں کی کوشش کی گئی۔ روس کی قیادت میں تیل پیدا کرنے والے اوپیک کے مستقل ارکان اور غیر مستقل ارکان میں تیل کی پیداوار میں کمی کے پیمانے پر اتفاق نہیں ہوسکا۔

سعودی عرب کے پٹرولیم کے وزیر خالد الفالح نے کہا کہ اوپیک کے ارکان کے درمیان تیل کی پیداوار میں کمی کے حوالے سے کوئی حتمی اتفاق رائے نہیں ہوا۔ایران سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ تیل کی پیداوار میں کمی سے مستثنیٰ ہونے کے بارے میں حتمی بیان جاری کرے۔ سعودی عرب سمیت دوسرے کئی ممالک نے ایران کو تیل کی پیداوار میں کمی سے مستثنیٰ قرار دینے کی مخالفت کی ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں