NEW DEHLI:
پاکستان کے مختلف شہروں جن میں کراچی، لاھور، کوئٹہ اور ملتان شامل ہیں میں موبائل فون سروسز بند ہو چکی ہیں، اس بات کا عندیہ پہلے ہی وزارت داخلہ کی جانب سے دیا جا چکا تھا۔
وزارت داخلہ کی جانب سے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کو جاری کئیے گئے مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ موبائل فون کمپنیوں کو سروسز رات بارہ بجے سے صبح گیارہ بجے تک بند رکھنا ہوں گیں۔
وزارت داخلہ کے نیشنل کراسسز مینیجمنٹ سیل کی جانب سے سیلیولر کمپنیزکے سی ای اوز کو بھیجے گئے ایک مراسلے میں کہا گیا تھا کہ اتھارٹی دہشتگردوں کے درمیان رابطہ قائم کرنے کے تمام زریعوں کو کاٹنا چاہتی ہے تاکہ وہ ملک میں دہشتگردی پھیلانے کے اپنے ناپاک عزائم کو پورا نہ کر پائیں۔
مراسلہ میں کہا گیا تھا کہ تمام سیلیولر کمپنیز کو پہلے سے آگاہ کر دیا گیا ہے تا کہ وقت پڑنے پر بروقت ایکشن لیا جا سکے۔
اس سے قبل جشن آذادی کے موقع پر بلوچستان کی حکومت کے آرڈر پر کوئیٹہ اور اس سے ملحقہ علاقوں میںسیکیورٹی کے پیش نظر سیل فون سروسز کو بند کر دیا گیا تھا۔ امریکن ایمبیسی نے بھی یہاں کام کرنے والے اپنےشہریوں کوتنبیح کی ہے کہ محتاط رہیں کیونکہ عسکریت پسندوں کی جانب سے کسی بھی دہشتگردی کی کاروائی کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔