گورنرہاؤس پشاور کو عجائب گھر قرار دینے کا فیصلہ

منصوبہ بندی مکمل کر لی گئی، قیمتی نوادرات کا ڈیٹا حاصل کر لیا گیا


احتشام بشیر December 10, 2018
منصوبہ بندی مکمل کر لی گئی، قیمتی نوادرات کا ڈیٹا حاصل کر لیا گیا

گورنر ہاؤس پشاور کو عجائب گھر بنانے کیلیے محکمہ آثارقدیمہ نے سروے مکمل کرلیا ہے۔

گورنر ہاؤس میں پڑے قدیمی اور تاریخی نوادارت کا ریکارڈ حاصل کرلیا گیا ہے۔حکومت کی جانب سے احکام ملنے کے بعداسے عوام کیلیے کھول دیا جائے گا،انٹری کیلیے باقاعدہ ٹکٹ لگانے کا بھی فیصلہ کیاگیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے گورنر ہاؤس پشاور کو عجائب گھر بنانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

اس حوالے سے محکمہ آثار قدیمہ کے ترجمان نوازالدین نے بتایا کہ گورنر ہاؤس کا سروے کیا جاچکا ہے اور ہم حکومتی احکام کے منتظر ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں