مالم جبہ اراضی اسکینڈل نیب نے وزیراعلی خیبر پختونخوا کو طلب کرلیا

مالم جبہ میں 2017 میں سرکاری اراضی لیز پر دینے میں بے قاعدگیوں کی شکایات سامنے آئیں


عمر فاروق/ December 11, 2018
مالم جبہ میں 2017 میں سرکاری اراضی لیز پر دینے میں بے قاعدگیوں کی شکایات سامنے آئیں فوٹو:فائل

مالم جبہ اسکینڈل میں قومی احتساب بیورو (نیب) نے وزیراعلی خیبر پختونخوا کو طلب کرلیا۔

نیب خیبر پختونخوا نے مالم جبہ اراضی اسکینڈل میں وزیراعلیٰ محمود خان، تحریک انصاف کے سینیٹر محسن عزیز اور سینئر وزیر عاطف خان کو طلب کرلیا۔ نیب نے کرپشن اسکینڈل میں وزیراعلی خیبر پختونخوا محمود خان کو 17 دسمبر کو جب کہ تحریک انصاف کے سینیٹر محسن عزیز کو 14 دسمبر کو پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔ ان کے علاوہ خیبرپختون خوا کے سینئر وزیر عاطف خان کو بھی طلب کیا گیا ہے۔

مالم جبہ میں 2017 میں ریزورٹس کے لیے سرکاری اراضی لیز پر دی گئی تھی جس میں بے قاعدگیوں اور اقربا پروری کی شکایات سامنے آنے پر نیب خیبر پختونخوا نے تحقیقات شروع کی ہیں۔ مالم جبہ کی اراضی لیز پر دینے کے وقت محمود خان صوبائی وزیر کھیل تھے جب کہ محسن عزیز خیبرپختون خوا اسپورٹس بورڈ کے چیرمین تھے اور انہوں نے نامعلوم وجوہات کی وجہ سے استعفیٰ بھی دیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں