سندھ میں کپاس کی فصل تیار 2 اضلاع میں چنائی شروع

6 کاٹن فیکٹریوں نے سیزن کا آغاز کردیا،ابتدائی نرخ 2850 سے 2900 روپے فی من مقرر


Express News Desk July 05, 2013
کپاس کی ابتدائی طور پر 2850 روپے سے 2900 روپے تک فی من خریداری کی جارہی ہے۔ فوٹو: فائل

سندھ میں کاٹن کی نئی فصل تیار، پہلے مرحلے میں ضلع بدین اور ضلع ٹھٹھہ کے کچھ علاقوں میں کپاس کی چنائی کا کام شروع ہوچکا ہے۔

کاٹن فیکٹریوں کے مالکان اور مڈل مین بدین اور ضلع ٹھٹھہ سے کپاس کی خریداری میں مصروف ہیں۔ کپاس کی ابتدائی طور پر 2850 روپے سے 2900 روپے تک فی من خریداری کی جارہی ہے۔ ٹنڈو آدم کے بیوپاری محمد یامین میمن نے بتایا کہ ٹنڈو آدم اور شہداد پور میں 6 کاٹن فیکٹریوں نے سیزن کا آغاز کردیا ہے۔



اس وقت کپاس کے ریٹس 2850 سے 2900 روپے چل رہے ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ اس سال کپاس کی پیداوار اچھی ہونے کے امکانات ہیں، اگر بارشوں اور سیلاب کی صورتحال نارمل رہی تو کپاس کی پیداوار اچھی ہوگی۔ کپاس کی قیمتوں کا تعین بین الاقوامی مارکیٹ سے ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں