پی ایس ایل کے نشریاتی حقوق کی فروخت کے حوالے سے فیصلہ نہ ہو سکا

گزشتہ روز تک جمع کرائی جانے والی ٹیکنیکل اور فنانشل بڈز کھول لی گئی ہیں، ذرائع


Sports Reporter December 15, 2018
گزشتہ روز تک جمع کرائی جانے والی ٹیکنیکل اور فنانشل بڈز کھول لی گئی ہیں، ذرائع۔ فوٹو: فائل

پی ایس ایل کے نشریاتی حقوق کی فروخت کے حوالے سے کوئی حتمی فیصلہ سامنے نہیں آسکا۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ روز تک جمع کرائی جانے والی ٹیکنیکل اور فنانشل بڈز کھول لی گئی ہیں، پہلے مرحلے میں دیکھا جا رہا ہے کہ ٹیکنیکل بنیادوں پر کون سے امیدوار تقاضوں پر پورا اترتے ہیں، بعد ازاں کوالیفائی کرنے والی کمپنیز سے فنانشل بڈز کا جائزہ لے کر بات چیت کی جائیگی لہٰذا اس کام میں 4روز بھی لگ سکتے ہیں۔

یاد رہے کہ پی سی بی کی جانب سے جاری کیے جانے والے پہلے اشتہار میں بڈز کھولنے کی تاریخ 30نومبر تھی جو بعد ازاں 7دسمبر کردی گئی تھی، ترمیمی اشتہار میں 14 دسمبر کی ڈیڈ لائن مقرر ہوئی، ابتدائی3سال کیلیے نشریاتی حقوق 15ملین ڈالر میں فروخت ہوئے تھے جب کہ پی سی بی آئندہ مدت کیلیے 40ملین ڈالر کی آس لگائے بیٹھا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں