گیس کی بندش سے برآمدات کو سنگین خطرات لاحق

صرف کراچی کی صنعتوں کا مجموعی برآمدات میں 52 فیصد حصہ ہے، جاوید بلوانی


Staff Reporter December 15, 2018
صرف کراچی کی صنعتوں کا مجموعی برآمدات میں 52 فیصد حصہ ہے، جاوید بلوانی۔ فوٹو: فائل

کراچی کی صنعتوں کو گیس کی سپلائی معطل کر کے 52 فیصد برآمدات کو متاثر کیا جارہا ہے گیس کی فراہمی میں برآمدی صنعتوں کو ترجیح نہ دینے کی صورت میں ملکی برآمدات کو سنگین خطرات لاحق ہوگئے ہیں۔

پاکستان ہوزری مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے سینٹرل چیئرمین جاوید بلوانی نے حکومت کو مطالبہ کیا ہے آئین کی پاسداری کرتے ہوئے گیس کی پیداوار کے حامل صوبے کی ضروریات ترجیحی بنیادوں پر پوری کرے۔

جاوید بلوانی نے کہا کہ صرف کراچی کی صنعتوں کا مجموعی برآمدات میں 52 فیصد حصہ ہے اوریہاں کی صنعتوں کو گیس فراہم نہ کرنے کا مطلب 52 فیصد ملکی ایکسپورٹ کو متاثر کرناہے۔

واضح رہے کہ کراچی میں گزشتہ کئی سال سے صنعتوں کے لیے ہفتہ وار گیس کی بندش نے عدم اطمینان کی فضا پیدا کردی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں