احتساب کمیشن خاتمے کا بل آج کے پی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا

احتساب کمیشن کے ختم ہونے سے اب تک ہونے والی تمام تحقیقات اور کیسز اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کو منتقل ہوجائیں گے


احتشام بشیر December 16, 2018
کمیشن کے کنٹریکٹ ملازمین کو فارغ کردیا جائے گا۔ فوٹو: فائل

خیبرپختونخوا میں احتساب کے لیے بنائے گئے ادارے احتساب کمیشن کو ختم کرنے کا بل آج صوبائی اسمبلی میں پیش کیا جائے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبرپختونخوا میں احتساب کے لیے بنائے گئے ادارے احتساب کمیشن کو ختم کرنے کا بل آج صوبائی اسمبلی میں پیش کیا جائے، بل کو ایجنڈے میں شامل کرلیا گیا ہے، احتساب کمیشن کے ختم ہونے سے اب تک ہونے والی تمام تحقیقات اور کیسز اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کو منتقل ہوجائیں گے۔

کمیشن کے کنٹریکٹ ملازمین کو فارغ جبکہ مستقل ملازمین کو سرپلس پول جانے یا گولڈن ہینڈ شیک لینے کے آپشن دیئے جائیں گے، سرپلس قراردیئے گئے ملازمین کو سرپلس پول میں رکھاجائے گا جن کے حوالے سے اسکروٹنی کے لیے محکمہ اسٹیبشلمنٹ کی جانب سے کمیٹی قائم کی جائے گی۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف کی گزشتہ حکومت نے احتساب کے لیے احتساب کمیشن کے نام پر ادارہ قائم کیا تھا جس کی منظوری ایکٹ کے زریعے اسمبلی سے لی گئی تھی لیکن نئی حکومت کے قیام کے بعد احتساب کمیشن کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں