ہفتہ رفتہ سرمایہ کاروں کا اعتماد لوٹ آیا 15000 کی نفسیاتی حد بحال

لکی سیمنٹ،پاکستان پٹرولیم لمیٹڈاورالائیڈبینک کے مثبت مالیاتی نتائج


Business Desk August 19, 2012
کراچی اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوتا نظر آیا اور کاروباری سرگرمیاںمثبت رہیں۔ فوٹو: اے ایف پی/ فائل

SRINAGAR: گزشتہ تجارتی ہفتے کے دوران عیدسے قبل کراچی اسٹاک ایکس چینج میں100 انڈیکس 51 ماہ کے طویل عرصے بعد15000 کی نفسیاتی حدعبور کرگیا، اسٹیٹ بینک کی جانب سے حیران کن طورپرزری پالیسی میںشرح سودمیںڈیڑھ فیصدکمی کے مثبت اثرات مارکیٹ پرچھائے رہے۔

گزشتہ ہفتہ یوم آزادی اورجمعۃالوداع کی چھٹیوںکے باعث 3 تجارتی دنوں پر مشتمل تھااس دوران کے ایس ای 100انڈیکس میں239 پوائنٹس(1.6% )کااضافہ ریکارڈکیاگیا،سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوتا نظر آیا اور کاروباری سرگرمیاںمثبت رہیں، دوماہ سے مہنگائی سنگل ڈیجٹ میںآنے کے باعث توقع کی جارہی تھی کہ اسٹیٹ بینک شرح سودمیں50 سے 100 بیسس پوائنٹس کمی کرے گا تاہم زری پالیسی میںشرح سودمیں150 بیسس پوائنٹس کی کمی نے سرمایہ کاروں کو حیران کردیا،شرح سودمیںکمی کے بعدغیرملکی سرمایہ کار بھی مارکیٹ میں فعال دکھائی دیے اور بیرونی سرمایہ کاری میںاضافہ دیکھاگیا۔

کارپوریٹ سیکٹرکے مالیاتی نتائج نے بھی مارکیٹ پرمثبت اثرات مرتب کیے اورکئی بڑے کارپوریٹ اداروںکی جانب سے مالیاتی نتائج کااعلان کیاگیاجن میںسب سے بہترنتائج پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ حاصل کیے جس کے منافع میں30 فیصداضافہ دیکھا گیا اور اس نے فی شیئر31.13 روپے منافع کااعلان کیا،اسی طرح لکی سیمنٹ نے گزشتہ سال کی نسبت 71 فیصد زائدمنافع حاصل کیا،الائیڈبینک لمیٹڈنے بھی منافع میں 32 فیصد اضافہ حاصل کیا۔

تاہم گزشتہ ہفتے اینگرو کارپویشن کے نتائج نے مایوس کیاجس کے فی شیئر میں 0.67 روپے خسارے کااعلان کیاگیا،بہترمالیاتی نتائج اور شرح سودمیںکمی کے باعث مارکیٹ کی حالت تسلی بخش ہوگئی ،اوسط کاروباری حجم یومیہ 155 ملین شیئررہاجوگزشتہ ہفتے کے مقابلے میں157 فیصدزائدتھااسی طرح گزشتہ ہفتے کی نسبت کاروباری مالیت میںبھی اضافہ دیکھاگیا،مارکیٹ سرمایہ 1.6 فیصد بڑھ کر 3.82 ٹریلین تک جاپہنچا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں