قومی ہاکی ٹیم کے مینیجر حسن سردار عہدے سے مستعفی

اپنے فیصلے سے صدر پی ایچ ایف کو آگاہ کردیا ہے، حسن سردار


اصغر سلیمی December 17, 2018
اپنے فیصلے سے صدر پی ایچ ایف کو آگاہ کردیا ہے، حسن سردار۔ فوٹو : فائل

چیف کوچ کے بعد قومی ہاکی ٹیم کے مینیجر حسن سردار نے بھی عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

قومی ہاکی ٹیم کے مینیجر حسن سردار عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں، ایکسپریس نیوز سے خصوصی بات چیت میں حسن سردار کا کہنا تھا کہ اپنے فیصلے سے صدر پی ایچ ایف کو آگاہ کردیا ہے، ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی کارکردگی کے حوالے سے اپنی رپورٹ ایک دو روز سے میں پی ایچ ایف میں جمع کرا دوں گا۔

حسن سردار نے کہا کہ قومی ہاکی ٹیم کی مجموعی کارکردگی اتنی بری بھی نہیں رہی، میچز کے دوران کچھ یقینی گول ہوسکتے تھے جو ہم نہ کرسکے۔ ان کا کہنا تھا کہ کچھ پرانے کھلاڑیوں کو ٹیم سے نکال کر نئے پلیئرزکو شامل کرنے کی ضرورت ہے، قومی سینیئر اور جونیئر ٹیموں کی بہتری کے لیے غیر ملکی کوچ کی ضرورت ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں