چیئرپرسن اوگرا عظمیٰ عادل کی تعیناتی غیرقانونی قرار

مسلم لیگ ن کی حکومت کی طرف سے اوگرا کی چیئرپرسن کی تعیناتی اس کیلیے ایک اور دھچکا ثابت ہوسکتی ہے۔


Zafar Bhutta December 19, 2018
مسلم لیگ ن کی حکومت کی طرف سے اوگرا کی چیئرپرسن کی تعیناتی اس کیلیے ایک اور دھچکا ثابت ہوسکتی ہے۔ فوٹو: فائل

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی چیئرپرسن عظمیٰ عادل کی تعیناتی کو غیرقانونی قرار دے دیا گیا۔

آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی چیئرپرسن عظمیٰ عادل کی تعیناتی کو غیرقانونی قرار دیا ہے جس سے مسلم لیگ ن کیلیے نئی مشکل کھڑی ہوسکتی ہے جب کہ سپریم کورٹ نے بھی پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) کے ایم ڈی کی تعیناتی کا نوٹس لے رکھاہے۔

مسلم لیگ ن کی حکومت کی طرف سے اوگرا کی چیئرپرسن کی تعیناتی اس کیلیے ایک اور دھچکا ثابت ہوسکتی ہے جس کی تحقیقات قومی احتساب بیوروکی جانب سے کی جاسکتی ہیں۔

ادھر آڈیٹرز نے قرار دیاکہ چیئرپرسن اوگرا عظمیٰ عادل کی تعیناتی اوگراآرڈیننس کی خلاف ورزی ہے اور معاملے کی تحیققات کرانے کی سفارش کی گئی ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں