ناقص صفائی سفارت خانوں کی وزیر اعظم کو شکایت

وزیر اعظم کی ہدایت پرڈپلومیٹک انکلیو کلین اینڈ گرین منصوبہ میں شامل


Zulfiqar Baig December 19, 2018
وزیر اعظم کی ہدایت پرڈپلومیٹک انکلیو کلین اینڈ گرین منصوبہ میں شامل۔ فوٹو : فائل

وزیر اعظم کی ہدایات کی روشنی میں ڈپلومیٹک انکلیو میں کلین اینڈ گرین پروجیکٹ کے تحت 5 ہزاردرخت لگائے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق سفارتخانوں نے وزیر اعظم کو تحریری طور پر آگاہ کیا ہے کہ ڈپلومیٹک انکلیو ایف فائیو میں صفائی کا نظام انتہائی ناقص ہے، جگہ جگہ گھاس اور جھاڑیاں ہیں حکومت کو چاہیے کہ وہ خالی پلاٹوں کی صفائی کے ساتھ ساتھ گرین بیلٹس کو اپ گریڈ کرے تاکہ ایف فائیوکی معیاری اپ گریڈیشن ہو۔

اس بارے میں وزیراعظم سیکریٹریٹ نے میونسپل ایڈمنسٹریشن اور کپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی کو سختی سے ہدایات جاری کی ہیں کہ اسلام آباد کے دیگر سیکٹرز کی طرح ڈپلومیٹک انکلیو ایف فائیو میں بھی کلین اینڈ گرین پروجیکٹ کا آغاز کیا جائے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں