میرا نے اپنی والدہ کے نام پر فلاحی اسپتال بنانے کا اعلان کر دیا

اسپتال میں لوگوں کوعلاج معالجے کی سہولیات انتہائی کم فیس کے عوض فراہم کی جائیں گی۔


Tribune Correspondent July 07, 2013
میرا نے بتایا کہ وہ ایک فلم بھی بنائیں گی جس میں ہارون آباد کے لوگوں کی زندگی اور ان کے مسائل کو عوام کے سامنے لایا جائے گا۔ فوٹو: فائل

میرا نے پنجاب میں بہاولنگر کے علاقے ہارون آباد میں اپنی والدہ کے نام پر ایک فلاحی اسپتال تعمیر کرانے کا اعلان کیا ہے۔

میرا کا کہنا ہے کہ دارالشفقت اسپتال میں بہاولنگر اور اس سے منسلک دیہاتی علاقوں کے لوگوں کوعلاج معالجے کی سہولیات انتہائی کم فیس کے عوض فراہم کی جائیں گی، انہوں نے بتایا کہ وہ ایک فلم بھی بنائیں گی جس میں ہارون آباد کے لوگوں کی زندگی اور ان کے مسائل کو عوام کے سامنے لایا جائے گا اور وہاں اسپتال قائم کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا جائے گا۔

میرا نے کہا کہ فلم کو بیرون ممالک میں بھی ریلیز کیا جائے گا اور اس کے ذریعے کمائی جانے والی آمدنی کو اسپتال کی تعمیر کے لئے استعمال کیا جائے گا۔ میرا کا کہنا ہے کہ اسپتال کے لئے زمین ہارون آباد کے لوگوں نے عطیہ کی ہے اور اسپتال میں 500 سے زائد بستر لگائے جائیں گے۔

واضح رہے کہ میرا کی والدہ ایک فلاحی ادارہ بھی چلاتی ہیں جس کے ذریعے خواتین اور ضرورت مند افراد کو مختلف ہنر سکھائے جاتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔