صدر وزیراعظم فیصل مسجد میں نمازعید ادا کرینگے سیکیورٹی سخت

چیف جسٹس ججزکالونی میں نمازعیداداکرینگے،وزراحلقوں میں جاکرعیدمنائیں گے


Iftikhar Chohadary August 22, 2012
چیف جسٹس ججزکالونی میں نمازعید ادا کرینگے، وزراحلقوں میں جاکرعید منائیں گے. فوٹو رائٹرز

صدرآصف علی زرداری اوروزیر اعظم راجا پرویزاشرف فیصل مسجدمیں نمازعید اداکریں گے جبکہ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس افتخار محمدچوہدری ججز کالونی میں نمازعید اداکریںگے۔پولیس ذرائع کے مطابق وزیرداخلہ سینیٹررحمن ملک سمیت وفاقی کابینہ کے نصف درجن کے قریب وزراء اسلام آبادمیں ہی عیدمنائیں گے جبکہ باقی تمام وزراء اپنے اپنے حلقہ انتخاب میں جاکرعوام کے ساتھ عیدمنائیں گے۔

وفاقی دارالحکومت میںاسی فیصدملازمت پیشہ پردیسی اپنے آبائی علاقوںمیں عیدالفطرمنانے چلے گئے جسکی وجہ سے اسلام آبادکی سڑکیں ویران اورمتوسط طبقہ کے تمام ہوٹل بندہوگئے ہیں۔اس صورتحال میںپردیسیوںکے گھروںکی حفاظت کیلئے آئی جی اسلام آباد نے خصوصی سیکیورٹی پلان مرتب کروایاہے جس کے تحت پولیس کوسرکاری کوارٹرزوالے علاقوں جن میں جی سکس ،جی سیون ،جی ایٹ ،آئی ایٹ ،ایف سکس،کے سب سیکٹروں میں پولیس کی موثر پٹرولنگ کویقننی بنانے کی کوشش کی گئی ہے جبکہ جوشہری اسلام آبادمیں موجود ہیں شہرکی ڈیڑھ سو سے زائد مساجدو امام بارگاہوں پرعید الطفر کی نماز کے اجتماع کو سیکیورٹی کی فراہمی کیلئے تین سو سے زائد اہلکاروں کو تعینات کیاجائیگا۔

علاوہ ازیں حساس تنصیبات،اہم سرکاری عمارات کی بھی سکیورٹی سخت کی گئی ہے،ریڈزون میں ایوان صدراوروزیراعظم ہائوس کی سیکیورٹی کویقننی بنانے کی خاطرمارگلہ ہلزپررینجرزاورایف سی کی عارضی طورپراضافی چیک پوسٹیں قائم کردی گئی ہیں۔صدر آصف علی زرداری کے ایوان صدر میںنماز عیدادا کرنے کیلئے بھی الگ سے سیکیورٹی پلان تشکیل دیاگیاہے کہ اگر وہ فیصل مسجدنہ آئیں توایوان صدرمیں ہی نمازعید کی فول پروف سیکیورٹی کویقننی بنایاگیاہے۔پولیس ذرائع نے مذیدبتایاکہ تمام اہم شخصیات اوراسلامی ممالک کے سفیرایوان صدر میںصدرآصف علی زرداری اور وزیراعظم سے بھی عید ملیں گے اورتوقع ہے کہ بیشتراسلامی ممالک کے سفیرفیصل مسجدمیں نمازعیدادا کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں