متحدہ نے رمضان سے قبل ملک گیر سطح پر زکوٰۃ فطرے کی مہم کے آغازکااعلان کردیا

ماہ رمضان سے قبل زکوۃ فطرے کے حوالے سے جنرل ورکرزاجلاس منعقدکیے گئے جس میںمقامی ذمے داران وکارکنان نے شرکت کی۔


Express Desk July 08, 2013
ماہ رمضان سے قبل زکوۃ فطرے کے حوالے سے جنرل ورکرزاجلاس منعقدکیے گئے جس میںمقامی ذمے داران وکارکنان نے شرکت کی۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام ماہ رمضان المبارک سے قبل زکوۃ فطرے کی مہم کے آغازکے سلسلے میںاتوار7جولائی کولال قلعہ گرائونڈ عزیز آباد میںجنرل ورکرز اجلاس منعقدکیاگیاجس میںایم کیوایم کے کارکنان نے بہت بڑی تعدادمیںشرکت کی۔

اجلاس سے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرڈاکٹرخالدمقبول صدیقی اوررکن رابطہ کمیٹی سیدحیدرعباس رضوی نے خطاب کیا اور کارکنان کو ملک گیر سطح پر زکوۃ فطرے کے حوالے سے ہدایات جاری کرتے ہوئے دکھی انسانیت کیلیے جاری ایم کیو ایم کی عملی خدمات پرروشنی ڈالی۔ اندرون سندھ،پنجاب،بلوچستان ،خیبرپختونخوا ،گلگت بلتستان اورآزادکشمیر سمیت ملک بھرمیںقائم ایم کیوایم صوبائی،ضلعی اورزونل دفاترمیں بھی ایم کیوایم کی جانب سے ماہ رمضان سے قبل زکوۃ فطرے کے حوالے سے جنرل ورکرزاجلاس منعقدکیے گئے جس میںمقامی ذمے داران وکارکنان نے شرکت کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں