عمران خان برطانوی حکومت کے سامنے زہرہ شاہد حسین کے قتل کا معاملہ اٹھائیں گے

عمران خان لندن میں اپنے بچوں اورسابقہ اہلیہ جمائمہ سے ملاقات کے ساتھ اپنا طبی معائنہ بھی کرائیں گے


Tribune Correspondent July 08, 2013
عمران خان کی غیرموجودگی میں پارٹی معاملات مخدوم جاوید ہاشمی اورمخدوم شاہ محمود قریشی دیکھیں گے، فوٹو: اے پی پی/ فائل

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان لندن روانہ ہوگئے ہیں جہاں وہ اپنی سابقہ اہلیہ اور بچوں سے ملنے کے علاوہ برطانوی حکومت کے سامنے زہرہ شاہد حسین کے قتل کا معاملہ بھی اٹھائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان لندن میں اپنے بچوں کے ساتھ کچھ وقت گزاریں گے اور سابقہ اہلیہ جمائمہ سے بھی ملاقات کریں گے اور اس دوران اپنا طبی معائنہ بھی کرائیں گے،ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کراچی میں قتل کی جانے والی پارٹی رہنما زہرہ شاہد حسین کا معاملہ بھی برطانوی حکومت کے سامنے اٹھائیں گے ، تحریک انصاف کے رہنما کا کہنا ہے کہ عمران خان کے ہمراہ ان کے سیاسی مشیر نعیم الحق بھی لندن گئے ہیں۔

برطانیہ کے دورے کے بعد عمران خان 20 جولائی کو وطن واپس آئیں گے جب تک ان کی غیر موجودگی میں تحریک انصاف کے صدر جاوید ہاشمی اور وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی پارٹی معاملات دیکھیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں