ہاکی کی تباہی کے ذمہ داروں کو جیل بھیجنا چاہیئے نوید عالم

پی ایچ ایف کو ڈرامے بازیاں بند کردینی چاہیں، نوید عالم


Mian Asghar Saleemi December 29, 2018
پاکستان ہاکی فیڈریشن نے کسی بھی شعبہ میں خاطر خواہ کام نہیں کیا، نوید عالم فوٹوفائل

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سابق ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ اور اولیمپئن نوید عالم کا کہنا ہے کہ ہاکی کی تباہی کے ذمہ داروں کو جیل بھیجا جانا چاہیئے۔

سابق ڈائریکٹر نوید عالم نے کہا ہے کہ قومی کھیل کی بہتری کے لئے این آراو سیاست بند کرنی ہوگی، شہباز سینئر اچھا کھلاڑی اور برا ایڈمنٹریٹرنکلا، صدر پی ایچ ایف خالد سجاد کھوکھر سے امیدیں وابستہ تھیں لیکن انہوں نے مایوس کیا، جیل والا جیل، اور گھر والا گھر جانا چاہیئے۔1994 ورلڈ کپ کی ورلڈ چیمپئن پاکستان ہاکی ٹیم کے فل بیک اولمپئن نوید عالم نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ارباب اختیار کو مستعفی ہونےاور احتساب کے لئے پیش کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ کانگریس اجلاس میں اصل کانگریس ممبران کی بجائےدوستوں کو دعوت دی گئی ہے تاکہ اپنی مرضی کے فیصلے لئے جاسکیں۔

انہوں نے کہا کہ 75 فیصد سے زائد کانگریس ممبران موجودہ پاکستان ہاکی فیڈریشن مینجمنٹ کی کارکردگی سے غیرمطمئین ہیں، پی ایچ ایف عہدیداران کانگریس ممبران کا اعتماد کھو چکے ہیں، صدر ہاکی فیڈریشن خالد کھوکھر سے بڑی امیدیں وابستہ تھیں لیکن وہ ہاکی کو بچانے کی بجائے شہباز سینئر کو بچاتے رہے۔

نوید عالم نے کہا کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن نے کسی بھی شعبہ میں خاطر خواہ کام نہیں کیا، پی ایچ ایف کو ڈرامے بازیاں بند کردینی چاہیئں، اپنی کارکردگی کا ملبہ حکومت اور کھلاڑیوں پر ڈالنے کی بجائے اپنی ذمہ داریاں قبول کرکے مستعفی ہوجانا چاہیئے، شہباز سینئر کا وقت گزر چکا، قومی کھیل کے وسیع تر مفاد میں پیراشوٹرسیاست کاخاتمہ ہونا چاہیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں