پاکستان باکسنگ کا ورلڈ چمپئن بن سکتا ہے پاکستانی نژاد برطانوی باکسر محمد علی

وزیراعظم عمران خان کو باکسنگ سمیت دیگر کھیلوں کو فروغ دینے کیلئے عملی اقدامات کرناہوں گے، باکسر محمد علی


اسپورٹس رپورٹرز December 29, 2018
وزیراعظم عمران خان کو باکسنگ سمیت دیگر کھیلوں کو فروغ دینے کیلئے عملی اقدامات کرناہوں گے، باکسر محمد علی

ذیابطیس میں مبتلا پاکستانی نژاد برطانیہ کے پہلے پروفیشنل باکسر محمد علی نے کہا ہے پاکستان باکسنگ کا ورلڈ چمپئن بن سکتا ہے۔

باکسر محمد علی کا کہنا تھا کہ سہولتوں کے فقدان ،سیاسی مداخلت ، اقرباءپروری کی وجہ باکسنگ کاٹیلنٹ ضائع ہو رہا ہے، پاک فوج کی قربانیوں کی وجہ سے پاکستان میں امن کا سورج طلوع ہو رہا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ اگرپاکستان میں موجود باکسنگ کے ٹیلنٹ کو عالمی معیار کی سہولیات فراہم کرکے دُنیا کے بہترین باکسنگ کوچز کی زیر نگرانی گروم کیا جائے تو پاکستان ہاکی ،کرکٹ ، اسنوکر اور اسکواش کی طرح باکسنگ کے کھیل کا بھی ورلڈ چمپئن بن سکتا ہے۔ باکسر محمد علی نے کہا کہ اگر اسپورٹس میں وزیر اعظم عمران خان کرکٹ کے علاوہ دیگر کھیلوں کے میدانوں میں بھی پاکستان کا پرچم بلند رکھنا چاہتے ہیں تو پھر انہیں باکسنگ سمیت دیگر کھیلوں کو گراس روٹ لیول سے فروغ دینے کےلئے عملی اقدامات کرنا ہوں گے۔

ملک بھر میں اسپورٹس کلچر پروان چڑھانے کےلئے کھیلوں کا بنیادی انفراسٹریکچر عالمی معیار کے مطابق نئے سرے سے تعمیر کرنے سمیت کھلاڑیوں کو روزگار فراہم کرنا ہو گا کیونکہ فکر معاش سے آزاد کھلاڑی ہی بین الاقوامی مقابلوں میں اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر میڈلز جیت کر اپنا اور ملک کا نام روشن کرتا ہے۔

برطانوی باکسر محمد علی نے کہا کہ میں نے رواں برس مئی میں باکسنگ کی اجازت ملنے کے بعد سے تین فائٹس لڑی ہیں اور تینوں میں حریف باکسرز کو شکست دے چکا ہوں، ورلڈ ٹائٹل کیلئے 2020ءتک مشکل حریف کو چیلنج دوں گا کیونکہ میں دُنیا کا پہلا ڈائبیٹک باکسنگ چمپئن بننا چاہتا ہوں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں