سیاحوں کی بس پر حملہ مصری پولیس کی کارروائی میں 40 دہشت گرد ہلاک

پولیس نے یہ کارروائی مسافر بس پر حملے میں 4 غیر ملکی سیاحوں کی ہلاکت کے بعد کی


ویب ڈیسک December 29, 2018
دھماکے میں تباہ ہونے والی سیاحوں کی بس کو پولیس کی تحویل میں لے جایا جا رہا ہے (فوٹو : ٹویٹر)

لاہور: مصر میں بم دھماکے کے باعث 4 غیرملکی سیاحوں کی ہلاکت کے بعد پولیس نے ایک کارروائی میں 40 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق مصر کی پولیس نے چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے گیزا کے علاقے میں 40 دہشت گردوں کو مارنے کا دعویٰ کیا ہے۔ یہ کارروائی اسی علاقے میں سیاحوں کی بس پر بم دھماکے کے بعد کی گئی۔

مصر کی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ 30 جنگجوؤں کو گیزا کے علاقے میں علی الصباح کیے جانے والے سرچ آپریشن میں موت کے گھاٹ اتارا گیا جب کہ 10 دہشت گرد کو صنعائی کے علاقے میں مارے گئے۔

سرچ آپریشن کے دوران گرفتاریاں بھی کی گئیں تاہم اس کی تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔ ہلاک ہونے والے جنگجوؤں کے قبضے سے بھاری مقدار خطرناک اسلحہ اور بارود بھی برآمد کیا گیا۔

یہ پڑھیں : مصر میں سیاحوں کی بس کے نزدیک بم دھماکا، 4 غیر ملکی ہلاک

واضح رہے کہ اہرام مصر جانے والی سیاحوں کی ایک بس کو ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے سڑک کنارے نصب بم کو دھماکے سے اُڑادیا گیا تھا جس کے نتیجے میں 4 غیر ملکی سیاح ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔