قومی اسمبلی کی 30 قائمہ کمیٹیوں کے چیئرمینوں کا انتخاب آج ہوگا

18کمیٹیوں کے چیئرمین ن لیگ ،4 پی پی،4پی ٹی آئی،2 ایم کیوایم اورایک جے یو آئی ف سے ہوگا


Masood Majid Syed July 11, 2013
اسپیکرچیئرمینوں کے ناموں کوحتمی شکل دینگے، 18کمیٹیوں کے چیئرمین ن لیگ ،4 پی پی،4پی ٹی آئی،2 ایم کیوایم اورایک جے یو آئی ف سے ہوگا فوٹو: فائل

PESHAWAR: قومی اسمبلی کی30 قائمہ کمیٹیوں کے چیئرمینوں کا انتخاب آج جمعرات کو پارلیمنٹ ہائوس میں کیا جائیگا۔

جس میں تمام سیاسی جماعتوں کو مناسب اور جائزنمائندگی دی جائے گی۔ اس سلسلے میں بدھ کو بھی مشاورتی عمل جاری رہا تاہم آج دن ایک بجے اسپیکرقومی اسمبلی سردارایازصادق، وفاقی وزیر رانا تنویر اور چیف وہب شیخ آفتاب ان قائمہ کمیٹیوں کے چیئرمینوںکے ناموں کوحتمی شکل دیں گے جس کے بعد الگ الگ چیئرمینوں کے نوٹیفیکیشن جاری کیے جائیں گے۔ پی پی پی پی کی رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عذرافضل پیچوہوکو قومی اسمبلی کی پبلک اکائونٹس کمیٹی کی چیئرپرسن جبکہ اسپیکرقومی اسمبلی سردارایازصادق کوقائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا چیئرمین بنایا جائے گا۔



اگرچہ نوازحکومت کے پاس سادہ اکثریت موجود ہے لیکن اسکے باوجودکل30کمیٹیوں کی تقسیم کا فارمولہ بنایا گیا ہے کہ 18 کمیٹیوں کے چیئرمین ن لیگ سے جبکہ باقی12کمیٹیوں میں سے 4 پیپلزپارٹی پارلیمینٹیرنیز، 4 پاکستان تحریک انصاف، 2 ایم کیوایم اور ایک جمعیت علمائے اسلام ف سے ہوں گے۔ چیئرمینوں کے ناموں کوحتمی شکل دینے کے بعد فوری طور پر بھی نوٹیفیکیشن جاری کیے جاسکتے ہیں اوردوسری صورت میں تھوڑے تھوڑے ناموں کے نوٹیفیکیشن بھی جاری کیے جاسکتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں