پاکستان میں پہلی مرتبہ قبر پر بار کوڈ ٹیکنالوجی متعارف

بارکوڈ کو اسکین کرنے کے بعد مردے کے بارے میں معلومات حاصل کی جا سکیں گی


Monitoring Desk January 02, 2019
بار کوڈ پاکستان میں جذام کا علاج کرنے والی جرمن ڈاکٹر رتھ فاؤ کی قبر پر لگایا گیا ہے فوٹو:فائل

لاہور: پاکستان میں پہلی مرتبہ قبر پر بار کوڈ کے ذریعے اس میں دفن مردے کی زندگی کے بارے میں معلومات حاصل کرنے والی ٹیکنالوجی متعارف کرائی گئی ہے۔

یہ پاکستان میں جذام کا علاج کرنے والی جرمن ڈاکٹر ڈاکٹر رتھ فاؤ کی قبر ہے جو بظاہر دوسری قبروں کی طرح ہے لیکن اس میں ایک خاص بات ہے جو پاکستان میں پہلی مرتبہ متعارف کرائی گئی، ان کی قبر پر 'بارکوڈ' لگایا گیا ہے جس کو موبائل فون سے اسکین کیا جا سکتا ہے۔

یہ بار کورڈ اسکین کرنے کے بعد اس تعارفی مواد کی جانب لے جائے گا جس پر ڈاکٹر روتھ فاؤ کی زندگی کے بارے میں معلومات فراہم کی گئی ہیں، شاید آنے والے دنوں میں یہ ٹرینڈ قبر پر نام سے بنائی جانے والی تختیوں کی جگہ لے لے، اس سے پہلے کراچی میں ہی ایک سافٹ انجینئر کی جانب سے آن لائن سہولتوں سے مزین قبرستان متعارف کرایا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں