سوشل میڈیا پولیس کیلیے مجرم پکڑنے کا موثر ذریعہ بن گیا

ضلعی سطح پر سوشل میڈیا ڈیسک قائم، اہلکاروں کو ریفریشرکورس کرانے کا فیصلہ


عمران اصغر January 02, 2019
منصوبے پرکام گزشتہ سال شروع ہوا، امسال ہر ضلع میں میڈیا ڈیسک قائم کیے جائیں گے فوٹو:فائل

PESHAWAR: پنجاب پولیس 2019 کے آغاز میں سوشل میڈیا کے ذریعے جرائم پیشہ افراد تک پہنچنے کے انتظامات کو حتمی شکل دے گی۔

سوشل میڈیا کے ماہرین کی مدد سے پولیس اہلکار جرائم پیشہ افراد کو ٹریس کریں گے، پولیس ذرائع نے بتایا کہ منصوبے پرکام گزشتہ سال شروع کیا گیا کیونکہ سینئر پولیس افسران نے محسوس کیا کہ اگرچہ سائبرکرائم کو ایف آئی اے اوردیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے دیکھتے ہیں لیکن 2018 میں ہزاروں مقدمات ایسے سامنے آئے جن میں روایتی تفتیش سے کامیابی نہیں ملی بلکہ سوشل میڈیا کی مدد سے پولیس ملزمان تک پہنچی۔

رواں سال ہر ضلع میں اسپیشل سوشل میڈیا ڈیسک قائم کیے جائیں گے جہاں سوشل میڈیا ماہرین کی ٹیمیں مختلف کیسوں میں مصروف تفتیشی افسران کی ملزمان تک پہنچنے کیلیے معاونت کریں گی، پولیس ذرائع کے مطابق اس اقدام سے پولیس کے خلاف سوشل میڈیا پر پروپیگنڈے سے بھی بہتر طور پر نمٹا جا سکے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں