واشنگٹن اور اسلام آباد میں ٹرمپ عمران ملاقات کی تیاری

امریکا اور پاکستان کی قیادت میں ملاقات کی تیاریاں جاری ہیں


Kamran Yousuf January 04, 2019
امریکا اور پاکستان کی قیادت میں ملاقات کی تیاریاں جاری ہیں

امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے پاکستانی قیادت سے ملاقات کی خواہش کے اظہار کے بعد واشنگٹن اور اسلام آباد میں موجود حکام صدر ٹرمپ اور وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی پہلی ملاقات کے انتظامات کے لیے تجاویز تیار کررہے ہیں۔

حکومت پاکستان کے سینئر افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ امریکا اور پاکستان کی قیادت میں ملاقات کی تیاریاں جاری ہیں لیکن اس حوالے سے حتمی فیصلہ افغان امن مذاکرات کے مثبت نتیجے کے بعد ہی کیا جاسکتا ہے۔ سینئر افسر کے مطابق اگر سب کچھ ٹھیک رہا تو وزیر اعظم عمران خان ٹرمپ سے ملاقات کیلیے واشنگٹن جائیں گے۔

اس حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا تھا کہ ہم دونوں ملکوں کی اعلیٰ قیادت کے درمیان رابطے کیلیے پُرامید ہیں۔ دوسری جانب بعض ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ٹرمپ عمران ملاقات کی تجویز پہلے پاکستان کی جانب سے آئی تھی۔ ذرائع کے مطابق دونوں ملکوں کی قیادت میں ملاقات سے پاکستان اور امریکا کے درمیان موجود اعتماد کی کمی کا مسئلہ بھی حل ہوسکتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔