خيبر پختونخوا کے کئی علاقے سیلاب کی ذد میں

نوشہرہ میں سیلابی پانی چار افراد کو بہا لے گیا


Express News August 22, 2012
تیز بارشوں اور سیلاب کے باعث نوشہرہ سمیت خیبر پختونخوا کے کئی علاقوں کے لوگوں نے نقل مکانی شروع کر دی ہے۔ فوٹو: اے ایف پی/ فائل

WASHINGTON: نوشہرہ سمیت خیبر پختونخوا کے کئی علاقوں میں تیزبارشوں سے ندی نالوں میں پانی بھر گیا اور پانی نے سیلاب کی صورت اختیار کر لی۔

نوشہرہ میں سیلابی پانی چار افراد کو بہا لے گیا، جبکہ پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے دیگر اضلاع میں بارش سے سڑکوں پر پھسلن کےباعث حادثات میں دو افراد جاں بحق اور تیئیس زخمی ہو گئے۔

خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع اور پہاڑی علاقوں میں بارش سے دریاؤں میں پانی کا بہاؤ بڑھ گیا ہے۔ چراٹ کے پہاڑوں سے آنے والےاضاخیل برساتی نالے میں چار افراد ڈوب گئے ہیں، جن میں سے دو کی لاشیں نکال لی گئیں ۔سیلابی پانی سے نئے مکانات کو بھی کافی نقصان پہنچا۔

سیلابی ریلا بجلی کے کئی کھمبے اور ٹرانسفارمرز بھی بہا کرلے گیا اورعلاقے کے لوگوں نے نقل مکانی شروع کر دی ہے۔

ادھرگوجرانوالہ ڈویژن میں نالہ پلکھو اور دریائے چناب میں پانی کی سطح کافی اوپر ہو چکی ہےاور اونچے درجے کے سیلاب کے خطرے کے باعث مقامی آبادیو ں کوعلاقہ خالی کرنے

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں