انڈونیشیا کی جیل سے 15 دہشت گردوں سمیت 200 قیدی فرار

فرار ہونے والے 15دہشت گرد سماٹرا میں چرچ پر ہونے والے دھماکوں میں ملوث تھے، حکام


Reuters July 12, 2013
قیدی اس وقت فرار ہوئے جب جیل میں آگ لگنے سے پولیس اہلکارں اور قیدیوں کی ہلاکت کے بعد بجلی کی فراہمی منقطع تھی، پولیس حکام فوٹو: رائٹرز

ISLAMABAD: انڈونیشیا کے شہر میدان میں ہائی سیکیورٹی جیل میں احتجاج کے دوران 15 دہشت گردوں سمیت 200 قیدی فرار ہو گئے۔

غیرملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق جیل میں پانی اور خوارک کی کمی کے خلاف قیدیوں کا احتجاج جاری تھا جس میں اچانک شدت آ گئی اور اسی دوران 200 سے زائد قیدی موقعے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، فرار ہونے والے قیدیوں میں 15 دہشت گرد بھی شامل ہیں جو سال 2000 میں سماٹرا میں چرچ پر ہونے والے دھماکوں میں ملوث تھے۔

دوسری جانب انڈونیشین پولیس کے مطابق قیدی اس وقت فرار ہوئے جب جیل میں آگ لگنے سے پولیس اہلکارں اور قیدیوں کی ہلاکت کے بعد بجلی کی فراہمی منقطع تھی، پولیس اور فوج نےفرار ہونے والے قیدیوں کی دوبارہ گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں