بچوں سے زیادتی ملزم کو سرعام پھانسی غیر اخلاقی وڈیوزپر7سال قید

اسلام آباد میں 5 سال کے دوران 5 سو بچوں کیساتھ زیادتی ہوئی،خصوصی کمیٹی میں انکشاف


اسلام آباد میں5سال کے دوران5سو بچوں کیساتھ زیادتی ہوئی،خصوصی کمیٹی میں انکشاف فوٹو:فائل

سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ نے کمسن بچوں کے ساتھ زیادتی کے ملزمان کیلیے سر عام پھانسی اور غیر اخلاقی وڈیوز بنانے اور بیچنے والے کے لیے 7 سال قید اور 35 لاکھ روپے جرمانے کی سزا تجویزکردی۔

اجلاس رحمان ملک کی زیر صدارت ہوا۔جس میں کمسن بچوں کے ساتھ زیادتی اورغیر اخلاقی وڈیوز بنانے سے متعلق بحث کی گئی۔دریں اثنا اسلام آباد پولیس کے حکام نے سینیٹ کی خصوصی کمیٹی کو بتایا ہے کہ گزشتہ5سال کے دوران وفاقی دارالحکومت میں 5سو سے زائد بچوں کے ساتھ زیادتی ہوئی جن میں3سو سے زائد واقعات رپورٹ ہوئے جبکہ اس عرصے میں260 ایسے واقعات رپورٹ نہیں کیے گئے۔

بچوں سے زیادتی کی روک تھام سے متعلق سینیٹ کی خصوصی کمیٹی کااجلاس چیئرپرسن نزہت صادق کی صدارت میں ہوا۔کمیٹی نے ایک مرتبہ پھر وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری کی اجلاس میںعدم شرکت پر برہمی کا اظہار کیا۔نزہت صادق نے کہا بچوں سے زیادتی کے بڑھتے ہوئے واقعات کا معاملہ انتہائی اہم ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں