فخرجمیکا یوسین بولٹ جتنا تیز بھاگتا ہےاتنی فاسٹ بولنگ نہیں کرسکتا والش

یوسین بولٹ فخر جمیکا اور اولمپکس میں اس کے کارناموں پر پورے ملک کو ناز ہے،والش


Numainda Khususi August 22, 2012
سابق فاسٹ بولر کورٹنی والش کھلاڑیوں سے بات کرتے ھوئے (فوٹو : اے ایف پی )

ماضی کے عظیم فاسٹ بولر کورٹنی والش انڈر19 ورلڈکپ میں ایک نئے روپ بطور ویسٹ انڈین منیجر موجود ہیں، گذشتہ روز پاکستان سے آنے والے دو صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ میں اس ذمہ داری سے بیحد لطف اندوز ہو رہا اور نوجوان پلیئرز کی رہنمائی بھی کرتے رہتا ہوں، حالیہ ایونٹ کے دوران کئی ٹیموں میں بہترین ٹیلنٹ دیکھنے کو ملا، والش نے ورلڈٹی ٹوئنٹی کیلیے ویسٹ انڈیز کو فیورٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ گیل اور براوو جیسے باصلاحیت پلیئرز کی موجودگی میں مجھے امید ہے کہ ٹرافی ہمارے خطے میں آئے گی۔

ایک سوال پر انھوں نے کہا کہ یوسین بولٹ فخر جمیکا اور اولمپکس میں اس کے کارناموں پر پورے ملک کو ناز ہے، اسے کرکٹ کا بھی خاصا شوق مگر میں جانتا ہوں کہ وہ اتنی تیز بولنگ نہیں کر سکتا جتنا تیز دوڑتا ہے۔ والش نے کہا کہ پاکستان میں وسیم اکرم اور وقار یونس جیسے عظیم کھلاڑی سامنے آئے اب بھی ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے ، جنید خان جیسے پیسرز نے مجھے خاصا متاثر کیا ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں