حج پیکیج ایک لاکھ روپے تک مہنگا ہونے کاامکان

توقع کی جارہی ہے کہ آئندہ حج پیکیج گزشتہ سال کے مقابلے میں ایک لاکھ روپے سے زائد مہنگا ہوگا۔


APP January 09, 2019
توقع کی جارہی ہے کہ آئندہ حج پیکیج گزشتہ سال کے مقابلے میں ایک لاکھ روپے سے زائد مہنگا ہوگا۔ فوٹو:فائل

وزارت مذہبی امور نے نئی حج پالیسی کے مسودے کو حتمی شکل دے دی ہے جس کا باقاعدہ اعلان وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد کیا جائے گا۔

ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کمی کی وجہ سے آئندہ حج پیکج ایک لاکھ روپے تک مہنگا ہونے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق وزارت مذہبی امور نے نئی حج پالیسی کو حتمی شکل دے دی ہے جسے آئندہ ہفتے دوران وفاقی کابینہ کو منظوری کے لئے بھجوائے جانے کا امکان ہے۔

رواں سال ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کمی کے اثرات زندگی کے دیگر شعبوں پر پڑے ہیں اسی طرح حج پیکج بھی متاثر ہوگا اور توقع کی جارہی ہے کہ آئندہ حج پیکیج گزشتہ سال کے مقابلے میں ایک لاکھ روپے سے زائد مہنگا ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں