حکومت نے سال 2019 میں عام تعطیلات کا کیلنڈر جاری کردیا

نئے سال كی پہلی چھٹی 5 فروری یوم یكجہتی كشمیر پر ہوگی


نامہ نگار خصوصی January 09, 2019
نئے سال كی پہلی چھٹی 5 فروری یوم یكجہتی كشمیر پر ہوگی . فوٹو : فائل

حکومت نے نئے سال 2019 میں عام تعطیلات کے حوالے سے کیلنڈر جاری کردیا ہے۔

وفاقی حكومت نے نئے سال یكم جنوری سے 31 دسمبر2019 كے دوران سركاری اداروں كی چھٹیوں كا كیلنڈر جاری كردیا ہے جس كے مطابق اب نئے سال كی پہلی چھٹی 5 فروری یوم یكجہتی كشمیر پر ہوگی۔

23مارچ یوم پاكستان، یكم مئی لیبر ڈے، 5 تا 7 جون عید الفطر،12 تا 13 اگست عید قربان، 14اگست جشن آزادی، 9 اور10ستمبر عاشورہ محرم، 10 نومبر عید میلاد النبی اور 25 دسمبر یوم قائد اعظم اور كرسمس كی چھٹی ہوگی، تعلیمی اداروں كی موسم گرما اور موسم سرما كی چھٹیاں اس کے علاوہ ہوں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں