زلمے خلیل زاد بھارت چین افغانستان اور پاکستان کا دورہ کرینگے

امریکا افغان تنازع کے پرامن حل کے لیے ہر کاوش کے ساتھ ہے


خالد محمود January 10, 2019
امریکا افغان تنازع کے پرامن حل کے لیے ہر کاوش کے ساتھ ہے فوٹوفائل

امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد خطے میں قیام امن اور افغانستان کی صورتحال پر مشاورت کے لیے 4 ممالک کا دورہ کریں گے۔

ذرائع کے مطابق امریکی خصوصی نمائندے زلمے خلیل زاد بھارت، چین،افغانستان اور پاکستان کا دورہ کریں گے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق چاروں ممالک کے دورے میں افغان مسئلے کے سیاسی حل کیلیے سینئرحکام سے ملاقات کریں گے۔

امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکا افغان تنازع کے پرامن حل کے لیے ہر کاوش کے ساتھ ہے، امریکا امید کرتا ہے کہ افغانستان دوبارہ کبھی دہشت گردی کے پلیٹ فارم کے طور پر استعمال نہیں ہوگا۔ زلمے خلیل زاد افغان حکومت اور تمام دلچسپی رکھنے والے گروہوں کے ساتھ ملاقات کریں گے۔ نمائندہ خصوصی افغانستان میں مفاہمتی عمل اور افغان عوام کو بہتر بنانے کے لیے بات چیت کریں گے۔ امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ افغان تنازع کا واحد حل یہ ہے کہ تمام فریقین مل کر بیٹھیں اور ایسے معاہدے پر پہنچیں جو افغانستان کے سیاسی مستقبل میں سب کے لیے قابل قبول ہو۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں